الوقت -اقوام متحدہ كي رپورٹ ميں بتايا گيا ہے كہ سن دو ہزار چودہ ميں غزہ پٹي پر جارحيت كے دوران صيہوني افواج نے بے گناہ عام شہريوں منجملہ بچوں كے حقوق كي پامالي كي ہے۔ اس رپورٹ كے مطابق دو ہزار چودہ كے موسم گرما ميں صيہوني افواج نے اكّيس سو سے زيادہ نہتے فلسطينيوں كو شہيد كر ديا تھا۔ اقوام متحدہ كي اس رپورٹ ميں بتايا گيا ہے كہ صيہوني جارحيت ميں پانچ سو چاليس بچے بھي صيہوني حكومت كے ناپاك عزائم كي بھينٹ چڑھے ہيں۔ قابل ذكر ہے كہ اقوام متحدہ كي مختلف ادارے بچوں كے حقوق پامال كرنے والے ممالك اور افراد كي ابتدائي فہرست تيار كر رہے ہيں جس كے بعد اقوام متحدہ كے سيكريٹري جنرل بان كي مون اپنا فيصلہ سنائيں گے۔