الوقت-پاكستان كے صوبہ پنجاب كے شہرسرگودھا كے خيام چوك پر آر پي او آفس كے قريب كھڑے 2 افراد كے درميان جھگڑا ہوگيا، اسي دوران زوردار دھماكا ہوا جس كے نتيجے ميں دونوں افراد موقعہ پر ہي ہلاك جب كہ متعدد زخمي ہوگئے۔ دھماكے كے بعد بم ڈسپوزل اسكواڈ اور ديگر امدادي ٹيميں موقع پر پہنچ گئيں، اس موقع پر بم ڈسپوزل اسكواڈ كے عملے كو ہلاك ہونے والے دونوں افراد كے جسم سے خودكش جيكٹيں اور بارودي مواد كے شواہد ملے جس پر پوليس نے دونوں لاشوں اور ان كے زير استعمال گاڑي كو قبضے ميں لےليا جب كہ موقع پر موجود لوگوں نے واقعے سے كچھ ہي دير قبل مبينہ دہشت گردوں كے ساتھ موجود ايك اور شخص كو پكڑ كر پوليس كے حوالے كرديا۔
پوليس ذرائع كا كہنا ہے كہ ہلاك ہونے والے دونوں حملہ آور مقامي افراد نہيں لگتے اور بظاہر ان كا مقصد كسي دوسرے شہر ميں دہشت گردي كي كارروائي نظر آتا ہے۔