الوقت كي رپورٹ كے مطابق پندرہ خرداد مطابق پانچ جون، ايران كي تاريخ ميں بہت اہميت كا حامل ہے۔ ايران كے مقدس شہر قم ميں واقع مدرسۂ فيضيہ ميں، باون سال قبل اسي دن، عاشور كي تقرير ميں حضرت امام خميني رحمت اللہ عليہ نے شاہي حكومت كي اسلام مخالف پاليسيوں اور صيہوني حكومت كے ساتھ اس كے روابط اور سازشوں كا پردہ فاش كيا تھا ۔ اس تقرير كے بعد شاہي حكومت كے كارندوں نے آپ كو گرفتار كر ليا تھا۔ امام خميني رحمت اللہ عليہ كي گرفتاري كے بعد ايران كے مختلف شہروں ميں عوام سڑكوں پر نكل آئے اور پورے ايران ميں عوام كے احتجاجي مظاہرے شروع ہوگئے۔ شاہي حكومت كے جاسوسوں نے حكومت مخالف مظاہروں كو كچلنے كے مقصد سے مدرسہ فيضيہ پر حملہ كر كے بڑي تعداد ميں طلبہ كو شہيد ، زخمي اور ايك بڑي تعداد ميں طلبہ كوگرفتار كرليا ۔يہي وہ دن تھا كہ جب شاہ كي حكومت كے سقوط كي شروعات اور اسلامي انقلاب كي كاميابي كي بنياد ركھي گئي۔