الوقت كي رپورٹ كے مطابق پاكستان كے سابق صدر كي جانب سے اسلام آباد ہائيكورٹ ميں جمع كرائے گئے تحريري جواب ميں كہا گيا ہے كہ زاہد حامد، شوكت عزيز اور جسٹس عبدالحميد ڈوگر اب تين نومبر 2007 كي ايمرجنسي ميں ملوث ہونے كي ترديد كركے اس قابل احترام عدالت كو گمراہ كرنے كي كوشش كررہے ہيں۔
جنرل ريٹائرڈ پرويز مشرف كي جانب سے يہ جواب اس وقت جمع كرايا گيا جب گزشتہ روز وفاقي حكومت نے اپنا ايك تحريري بيان آئي ايچ سي ميں پيش كيا جس ميں كہا گيا تھا كہ وہ 2007 كي ايمرجنسي كے نفاذ ميں ان تينوں افراد كے كردار كي تفتيش كرانے كے ليے تيار ہے۔
سابق فوجي صدر نےيہ الزام بھي عائد كيا كہ اس وقت كے وزيراعظم شوكت عزيز نے ايمرجنسي كے نفاذ ميں اہم كردار ادا كيا تھا۔