الوقت نے پاكستاني ذرائع ابلاغ كے حوالے سے رپورٹ دي ہے كہ آئي ايس آئي نے بدھ كو سپريم كورٹ ميں انكشاف كيا ہے كہ اس نے گزشہ ماہ يعني مئي ميں ملك بھر ميں 6856 ٹيليفونز كو ٹيپ كيا جبكہ اپريل ميں يہ تعداد 6742 رہي۔
يہ معلومات جسٹس مياں ثاقب نثار كي سربراہي ميں قائم سپريم كورٹ كے تين ركني بينچ كے سامنے پيش كي گئي جو 19 سال پہلے سابق چيف جسٹس سجاد علي شاہ كي جانب سے 1996 ميں ٹيليفون ٹيپ كرنے سے متعلق ليے گئے ازخود نوٹس كي سماعت كررہا تھا۔
سپريم كورٹ كے جج نے اپنے ريماركس ميں كہاہم اس معاملے كو دبا كر نہيں ركھ سكتے كيونكہ يہ لوگوں كے حقوق كا معاملہ ہے۔انہوں نے كہا كہ اگر خفيہ ادارے كسي قانون كے تحت مختلف افراد كے ٹيليفون ٹيپ كرتے ہيں تو پھر تو ٹھيك ہے تاہم اگر وہ يہ كام كسي قانون كے بغير كر رہے ہيں تو يہ مناسب نہيں۔