الوقت كي رپورٹ كے مطابق عمران خان كا اس خط ميں كہنا تھا كہ اقوام متحدہ انساني حقوق كے حوالے سے ذمہ دارياں پوري كرنے اورظلم و ستم اورنسل كشي روكنے ميں بھي ناكام رہا جہاں آج بھي رنگون كے مسلمان سمندر ميں بے يارو مددگا ہيں۔ انہوں نے كہا كہ ميانمار ميں مخدوش صورتحال كے باعث اب تك ايك لاكھ 20 ہزار سے زائد افراد بذريعہ سمندر يورپ جارہے ہيں اور كوئي ملك انہيں پناہ دينے كو تيار نہيں جب كہ 29 مئي 2015 كو ہونے والي آسيان ميٹنگ ميں فيصلہ كيا گيا تھا كہ روہنگيا مسلمانوں كي ہر طرح سے مدد كي جائے گي ليكن اس پر اب تك عملدرآمد نہيں ہوا اس لئے اقوام متحدہ كے سيكرٹري جنرل روہنگيا مسلمانوں كو تحفظ فراہم كرنے كي ذمہ داري پوري كريں۔