الوقت كي رپورٹ كے مطابق كربلاي معلي، نجف اشرف، كاظمين ، سامرا اور ايران كے مقدس شہر مشہد المقدس ميں حضرت امام رضا عليہ السلام اور قم ميں آپ كي خواہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليھا نيز شيراز ميں حضرت شاہ چراغ عليہ السلام كے روضہ ہائے اقدس اور اسي طرح تہران اور ديگر شہروں كو بھي نہايت خوبصورتي سے سجايا گيا ہے ۔ ايران ميں شب نيمہ شيعبان اور شب برات كي مناسبت سے بڑا اجتماع قم ميں حضرت امام زمانہ (عجل) سے منسوب مسجد جمكران ميں ہوا جہاں لاكھوں كي تعداد ميں مومنين نے شركت كي اوررات بھر نماز اور دعا و مناجات ميں گذارا اور حضرت امام زمانہ (عجل) كے ظہور كي دعا ميں مشغول رہے۔