الوقت كي رپورٹ كے مطابق كل رات شوال كے علاقے ميں ايك گاڑي پر دو ميزائل داغے گئے، جس كے نتيجے ميں گاڑي مكمل تباہ ہو گئي۔
ذرائع نے بتايا كہ شام سے ہي علاقے ميں ڈرونز طياروں كي پروازيں جاري تھيں۔
مارے جانے والے مشتبہ افراد كي تاحال شناخت نہيں ہو سكي۔
واضح رہے كہ امريكہ كے ڈرون طيارے پاكستان كي فضائي حدود كي خلاف ورزي كرتے ہوئے پاكستان كے قبائلي علاقوں پر ميزائل حملے كرتے ہيں۔ اور ان حملوں كے خلاف پاكستان كے عوام سراپا احتجاج ہيں اور اسي حوالے سے ہائيكورٹ ميں مقدمہ بھي زير سماعت ہے ۔