الوقت كي رپورٹ كے مطابق ضلع ٹانك ميں انتخابات ميں كاميابي پر خوشي كا اظہار كرنے والے افراد پر فائرنگ كي گئي، جس كے نتيجے ميں 8 افراد ہلاك اور درجنوں زخمي ہوگئے۔
ذرائع كے مطابق كامياب اميدواروں كے حمايتي جيت كي خوشي ميں جشن منارہے تھے كہ چند نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع كردي۔
ضلع كوہاٹ ميں بھي فائرنگ كے اسي طرح كے ايك واقعہ ميں 3 افراد ہلاك جبكہ 5 زخمي ہوگئے۔
اس سے قبل اليكشن كے دن اس صوبے كے مختلف علاقوں ميں پرتشدد واقعات ميں 10افراد ہلاك اور 50سے زائد زخمي ہوئے تھے