الوقت كي رپورٹ كے مطابق چيني حكام كا كہنا ہے كہ آگ لگنے كا واقعہ چين كے صوبے ہينان كي كاونٹي لشان ميں پيش آيا ۔
حادثہ كے وقت عمارت ميں 50 سے زائد افراد موجود تھے ۔
آتش زدگي كے واقعہ ميں 38افراد جھلس كر ہلاك ہوگئے جبكہ بعض ذرائع كا كہنا ہے كہ لگنے والي آگ سے40 افراد ہلاك ہوئے اور چھ كو زخمي حالت ميں اسپتال منتقل كيا گيا۔زخميوں ميں سے دو كي حالت نازك ہے ۔
نرسنگ ہاوس ميں لگنے والے آگ كي وجہ اب تك سامنے نہيں آسكي ہے۔اكتوبر 2013 ميں صوبہ جيلين ميں ايك مزبح خانے ميں لگنے والي آگ سے 120 افراد ہلاك ہوئے تھے۔