الوقت كي رپورٹ كے مطابق راولپنڈي ميں تقريب سے خطاب اور ميڈيا سے بات كرتے ہوئے وفاقي وزيركا كہنا تھا كہ
اسلام لوگوں كي زندگياں بچانے كا درس ديتا ہے اور قرآن كريم كي تعليمات ميں بھي امن و محبت كا درس ملتا ہے، دہشت گردي غيراسلامي فعل ہے، دہشت گردي نے ملك كو نقصان پہنچايا اور معاشرہ تباہ كيا، ہميں ايسي كوئي بات نہيں كرني چاہئے جس سے دوسروں كو تكليف ہو،علمائے كرام دورياں اور نفاق پيدا كرنے والي باتوں سے اجتناب كريں۔