الوقت كي رپورٹ كے مطابق يمن كي فوج نے عوامي كميٹيوں كے تعاون سے سعودي عرب كے سرحدي علاقوں پر حملہ كيا ہے۔ يمن كي عوامي تحريك انصاراللہ نے كہا ہے كہ اس نے سعودي عرب كے فضائي حملوں كے جواب ميں نجران اور جيزان كے علاقوں ميں ہونے والي كارروائي ميں يمني فوج كے ساتھ تعاون كيا ہےجبكہ يمن كي فوج نے بھي كہا ہے كہ اسے سعودي عرب كے سرحدي علاقوں ميں موجود چھاؤني پر حملے كے سلسلے ميں يمني قبائل اور عوامي كميٹيوں كا تعاون حاصل ہے- ادھرروس كے وزير خارجہ لاوروف نے يمن ميں فوري طور پرجنگ بندي كي ضرورت پر زور ديا ہے۔
روس كے وزيرخارجہ نے يمن ميں فوري طور پرجنگ بندي كي ضرورت پر زور ديا ہے تاكہ يمن ميں خونريزي كو روكا جاسكے- لاوروف نے كہا كہ جنگ و خونريزي بند ہونے كي صورت ميں اقوام متحدہ كي نگراني ميں قومي مذاكرات كا عمل شروع ہوسكتا ہے -