:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

لڑاؤ اور ہتھيار فروخت كرو

Saturday 23 May 2015
لڑاؤ اور ہتھيار فروخت كرو

الوقت؛-كسي زمانے ميں كہا جاتاتھا لڑاؤ اور حكومت كرو ليكن آج كا سامرج يہي حكومت كرنے كے لئے ايك اور كام كرتا ہے يعني لڑاؤ اور اسلحہ بيچو  كے فارمولے پر عمل كرتا ہےالبتہ دونوں كا مقصد حكومت كرنا ہي ہے، امريكي وزارت جنگ نے چند دن پہلے  ايك بيان جاري كركے كہا ہےكہ واشنگٹن نے صيہوني حكومت اور آل سعود كو ليزر گائيڈڈ بم فروخت كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔ واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات كے مطابق وائٹ ہاوس نے كانگريس كو اپنے اس فيصلے سے آگاہ كرديا ہے اور كانگريس كے پاس تيس دنوں كي مہلت ہے كہ وہ ان معاملات كا جائزہ لے۔ امريكي وزارت جنگ نے صيہوني حكومت كو ايك بلين آٹھ سو اناسي ملين اور سعودي عرب كو ايك بلين نو سوملين ڈالر كے بم فروخت كرنے كا اعلان كيا ہے۔ صيہوني حكومت كے ساتھ واشنگٹن كے معاہدے كے تحت روايتي بموں كو مسلح كرنے كے لئے چودہ ہزار پانچ سو جي پي ايس الكٹريكل سركيٹ(g.p.s electrical circuit ) فراہم كئے جائيں گے جبكہ قدس كي غاصب حكومت كو پناہ گاہوں كو تباہ كرنے والے بلو ايك سو تيرہ (blue 113 )بم بھي دئے جائيں گے۔ اس كےعلاوہ اوباما انتظاميہ جارح صيہوني حكومت كو ہيل فائر (hell fire )نامي تين ہزار ٹينك شكن ميزائل بھي دے گي اور فضا سے فضا ميں مار كرنے والے ڈھائي سو ميزائل بھي فراہم كرے گي۔ سعودي عرب كے ساتھ امريكي وزارت جنگ كے معاہدے ميں كثير المقاصد بليك ہاك ايم ايچ نامي دس ہيلي كاپٹر شامل ہيں۔ يہ ہيلي كاپٹر آل سعود نے اپني بحريہ كے لئے خريدے ہيں۔ آل سعود كو اڑتيس ہيل فائر اينٹي ٹينك ميزائل مليں گے جبكہ تين سو اسي ليزرگائيڈڈ چھوٹے ميزائل بھي دئے جائيں گے۔ صيہوني اخبار ھارتص نے لكھا ہےكہ امريكہ نے ايران كے ساتھ ممكنہ ايٹمي معاہدے كو آگے بڑھانے كے لئے صيہوني حكومت اور آل سعود كو يہ ہتھيار مراعات كے طور پر فروخت كئے ہيں۔ اس اخبار كے مطابق امريكہ صيہوني حكومت كو مزيد ايف پينتيس لڑاكا طيارے دے گا۔

حاليہ اعدادو شمار كي رپورٹوں كے مطابق امريكہ نے دوہزار دس سے دوہزار چودہ تك آل سعود كو نوے ارب ڈالر كے ہتھيار فروخت كئے ہيں۔ ان اعداد و شمار كي طرف امريكي كانگريس ميں بھي اشارہ كيا گيا تھا۔ صيہوني حكومت كو جديد ترين ہتھياروں سے ليس كرنے كا ھدف اس وعدے پرعمل كرنا ہے كہ امريكہ مشرق وسطي ميں صيہوني حكومت كي فوجي برتري قائم ركھے گا، امريكہ نے اس ضمن ميں صيہوني حكومت كي فوجي امداد كو دواعشاريہ پانچ ارب ڈالر سے تين ارب ڈالر تك بڑھاديا ہے۔ امريكہ نے حاليہ برسوں ميں مشرق وسطي كے علاقے ميں مداخلت پسندانہ پاليسيوں پر توجہ مركوز كرركھي ہے ليكن ساتھ ہي ساتھ افغانستان اور عراق كي جنگوں كے بھيانك تجربوں اور ان ملكوں ميں براہ راست فوجي مداخلت كے نتيجے ميں آنے والے نہايت وسيع اخراجات كي وجہ سے واشنگٹن نے اپني اسٹراٹيجي تبديل كركے علاقے كے مختلف ملكوں ميں پراكسي وار شروع كرركھي ہے۔ امريكي پراكسي وارز كے لئے ضروري ہے كہ صيہوني حكومت كي فوجي برتري قائم ركھي جائے اور اس كے نتيجے ميں خليج فارس كے عرب ممالك بالخصوص سعودي عرب كے ہاتھوں اربوں ڈالر كے ہتھيار فروخت كئے جائيں۔ عرب ملكوں كے ہاتھوں اربوں ڈالر كے ہتھيار فروخت كرنے كا ھدف ان ملكوں ميں مداخلت كرنا ہے جنہيں امريكہ نے نظر ميں ركھا ہوا ہے۔ اس پاليسي كا واضح نمونہ يمن ميں آل سعود كي مداخلت اور اس كي جانب سے تكفيري دہشتگرد گروہ داعش كي حمايت ہے۔ سعودي عرب شام و عراق ميں براہ راست طريقے سے تكفيري دہشتگرد گروہ داعش كي حمايت كركے ان ملكوں كا سياسي اور جغرافيائي نقشہ بدلنا چاہتا ہے، البتہ سعودي عرب اس سناريوميں صرف امريكہ اور صيہونيت كے آلہ كار كي حيثيت سے كام كررہا ہے۔

صيہوني حكومت بھي علاقے ميں اسي پاليسي پر گامزن ہے۔ ان دونوں حلقوں كي پاليسيوں كا وجہ اشتراك مشرق وسطي ميں امن قائم كرنے اور دہشتگردي سے مقابلہ كرنے كے بہانے علاقے ميں خود ساختہ اتحادوں كے سہارے بحران كھڑے كرنا ہے۔ يہ ھدف علاقے كے ملكوں كو ايران سے بدظن كركے اور ايرانو فوبيا كو ہوا دے كر حاصل كرنے كي كوشش كي جارہي ہے۔ياد رہے ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام كے بہانےاور يمن، عراق اور بحرين ميں ايران كي مداخلت كا الزام لگا كر ايرانو فوبيا كو ہوا دي جارہي ہے۔ اس طرح امريكہ براہ راست فوجي مداخلت كرنے سے بھي بچ جاتا ہے اور اس كا پيسہ بھي خرچ نہيں ہوتا بلكہ اسے اربوں كے ہتھيار فروخت كرنے كاموقع بھي مل جاتا ہے۔ قطر كے ہاتھوں اربوں ڈالر كے فرانسيسي طياروں كي فروخت كا معاہدہ جو فرانسيسي صدر كے دورہ قطر كے موقع پر طے پايا تھا اسي شاطرانہ چال كا نتيجہ ہے جس سے مغربي ممالك كي كمپينياں اربوں ڈالر كمارہي ہيں اور مسلمانوں كو ايك دوسرا كا گلا كاٹنے پر مجبور كررہي ہيں۔گذشتہ عرصے ميں امريكہ اور فرانس نے عرب ممالك كو وسيع اسلحہ فروخت كركے اپني مردہ اسلحہ كي صنعت كو نہ صرف پھر سے زندہ كرديا بلكہ اپني زوال پزير معيشت كو دوبارہ سہارا ديا ہے افسوس تو عرب حكمرانوں پر ہوتا كہ جو مسلمانوں كے قدرتي مسائل كو اپنے اقتدار كے تحفظ كے لئے پاني كي طرح بہا رہے ہيں اور بے چارے مسلمان چاہے وہ روہنگيا كے مہاجر ہوں يا افريقہ ميں  بھوك سے نڈھال غريب انسان انہيں دووقت كي روٹي تو كيا زندہ رہنے كے لئے چند لقمے بھي ميسر نہيں۔

 

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے