الوقت ؛۔ سعودي عرب كي وزارت داخلہ نے ايك بيان جاري كيا ہے جس ميں كہا گيا ہے كہ جمعے كے دن القطيف شہر ميں واقع مسجد امام علي (ع) ميں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماكے ميں شہيد ہونے والوں كي تعداد انّيس ہوگئي ہے- اس حملے ميں سو افراد زخمي بھي ہوئے ہيں- دريں اثناء سعودي عرب كي وزارت داخلہ كے ترجمان منصور تركي نے كہا ہے كہ اس دہشتگردانہ بم دھماكے كے بارے ميں تحقيقات شروع كردي گئي ہيں- واضح رہے كہ جمعے كے دن ايك خود كش حملہ آور نے القطيف ميں واقع القديح سٹي ميں شيعہ مسلمانوں كي مسجد ميں نمازيوں كے درميان خودكش دھماكہ كر ديا- نمازيوں نے نواسۂ رسول حضرت امام حسين (ع) كے يوم ولادت با سعادت كے موقع پر كئے جانے والے اس دہشتگردانہ حملے كي شديد مذمت كي اور ليبك يا حسين كے نعرے لگائے-ياد رہے اس سے پہلے بھي القطيف كے علاقے ميں شيعہ مساجد پر دہشتگردانہ حملے ہوچكے ہيں۔
داعش نے حملے كي ذمرداري قبول كرنے كا اعلان كيا ہے۔