:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

يمن ايك ناقابل شكست قوم

Friday 22 May 2015
يمن ايك ناقابل شكست قوم

 

يمن پر سعودي عرب كي جارحيت كو دوماہ ہونے كو ہيں ليكن آل سعود كو اپنے مطلوبہ اھداف كے حصول ميں بري طرح ناكامي كا سامنا ہے ۔عارضي جنگ بندي كے خاتمے كے بعد يمن كے خلاف عرب اتحاد كے ترجمان احمد العسيري نے كہاہے كہ جب تك انصاراللہ اور اسكے حامي شكست تسليم نہيں كرتے حملوں كا سلسلہ جاري رہے گا۔السيري كا يہ بيان ايسے عالم ميں سامنے آيا ہے كہ يمن كي فوج اور انصاراللہ  كا صورت حال پر مكمل كنٹرول ہے ۔يين كے صورت حال سے باساني يہ اندازہ لگايا جاسكتا ہے كہ آل سعود كو نہ صرف ہر شعبے ميں ناكاميوں كا سامنا كرنا پڑا ہے بلكہ صورت حال اسكي توقع سے بھي بدتر ہوچكي ہے كيونكہ اب تك يمن ميں جو كچھ ہوا ہے وہ سعودي عرب اور اسكے حاميوں كي توقعات اور اھداف كے سوفيصد برعكس ہوا ہے ۔شايد يہي وجہ ہے كہ العسيري كو يہ كہنا پڑا ہے كہ ميزائلوں كو صنعا سے صعدہ منتقل كرديا گيا ہے جالانكہ چند دن پہلے وہ كہہ چكے تھے كہ ان ميزائلوں سے سعودي عرب كو كسي قسم كا كوئي خطرہ نہيں ہے اور  يمن كے تما م ميزائلوں كو تباہ كرديا گيا ہے۔عسيري كہ اس بيان پر انصاراللہ نے اپنے ردعمل ميں كہا ہے كہ يہ بيانات يمن پر جارحيت كو جاري ركھنے كے لئے دئيے جارہے ہيں۔انصاراللہ كي كونسل كا كہنا ہے كہ بعيد نہيں ہے كہ سعودي عرب اپني شكست كو چھپانے كے لئے  اور مصر اور پاكستان كي طرف سے فوجي تعارن نہ ہونے كي وجہ سے حرمين پر حملے كے موضوع كو ايك بار پھر بڑھا چڑھا كر بيان كرے ۔العسيري كے حاليہ بيانات كے حوالے سے اسكو قصور وار نہيں ٹھرايا جاسكتا كيونكہ اسے يمن كي تاريخ سے مكمل آگاہي نہيں ہے ۔يمن  كي تاريخ سے آگاہي ركھنے والے اچھے طريقے سے جانتے ہيں كہ يمنيوں نے ہميشہ حملہ آوروں كو شكست سے دوچار كيا ہے اور يہ قوم تمام تر مشكلات اور مصائب كے باوجود دشمن كے سامنے سرتسليم خم نہيں كرتي۔آل سعود كي حكومت حاليہ حملوں ميں اپني شرمناك شكست كو چھپانے كے لئے ميڈيا كے زريعے يہ باور كرانا چاہتي ہے كہ يمني عوام انصاراللہ اور يمني فوج سے مايوس ہوچكے ہيں اور اس پروپگينڈے كے زريعے وہ انصاراللہ كو دباؤ ميں لاكر اپنے مذموم اھداف حاصل كرنا چاہتے ہين ليكن آل سعود كو اس بات كي خبر ہوني چاہيے كہ ان كا يہ حربہ بھي بري طرح ناكام رہے گا اور انصاراللہ اور يمني عوام  ان پروپگينڈوں سے ہرگز متاثر نہيں ہونگے  اور نہ اس طريقے سے انقلابيوں كو مذاكرات كي ميز پر دباؤ ميں لايا جاسكتا ہے ۔يہ بات واضح ہورہي ہے كہ سعودي عرب كے شديد حملے بھي يمني قوم كے عزم و ارادے كو متزلزل نہيں كرسكتے ليكن يہان پر اصل سوال يہ ہے كہ عالمي ادارے كب تك سعودي عرب كو اس بات كي اجازت ديں گے كہ وہ يمن كے پرعزم شہريوں پر حملوں كا يہ سلسلہ جاري ركھے؟۔يمني قوم  كي استقامت نے اس بات كو ثابت كرديا ہے كہ يہ حملے انكے عزم و حوصلے اور جرات و استقامت كو كمزور نہيں كرسكتے اور وہ اپني تقدير كا فيصلہ خود ہي كرنے كي صلاحيت ركھتے ہيں۔  

 

.

.

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے