الوقت-كابل ميں ہونے والےخود كش حملے ميں درجنوں افراد ہلاك اور زخمي ہوگئے-
۔ افغانستان كي آوا نيوز ايجنسي نے كابل پوليس كےحوالے سے رپورٹ دي ہے كہ منگل كو شام چار بجے يہ خودكش حملہ اس وقت ہوا جب وزارت انصاف كے ملازمين اپنے گھروں كو واپس جا رہے تھے۔ كابل پوليس نےخود كش حملے كي تصديق كرتے ہوئے بتايا ہے كہ يہ حملہ وزارت انصاف كي پاركنگ ميں ہوا، جس ميں چار افراد ہلاك اور چوبيس ديگر زخمي ہوگئےواضح رہے كہ گذشتہ بيس روز كے دوران افغانستان كے دارالحكومت كابل ميں ہونے والا يہ چھٹا بم دھماكہ ہے جن ميں اب تك دسيوں افراد ہلاك اور زحمي ہوچكے ہيں۔