مجلس وحدت مسلمين پاكستان كے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفري نے وركرز اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ گلگت بلتستان كے تمام تر مشكلات اور محرومي كے ذمہ دارا مركزي حكمران ہيں يہ مركزي حكمران67 سالوں سے اس خطے ميں بسنے والے محب وطن لوگوں كے حقوق غصب كر رہے ہيں ان كا كہنا تھا 20 لاكھ سے زائد نفوذ پر مشتمل آبادي كو ايك ايم اين اے كے رحم و كرم پر چھوڑ ديا گيا ہے،يہاں كے مظلوم عوام بنيادي انساني حقوق سے محرم ہيں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفري نے مذيد كہا كہ اليكشن آتے ہي يہ استحصالي حكمران علاقے كا رخ كر رہے ہيں،سادہ لوح عوام كو سبز باغ دكھا كر اقتدار پر قابض ہونے كے بہانے تلاش كررہے ہيں،كيا ان كو گذشتہ 67 سالوں ميں اضلاع اور ترقياتي پيكجز كا خيال نہيں آيا؟ان كا مقصد جھوٹ اور دھوكہ دہي كے ذريعے اقتدار كا حصول ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفري كا كہنا تھا كہ ہم نے پہلے بھي گلگت بلتستان كے عوام كو تنہا نہيں چھوڑا تھا اور اب بھي ان كي عزت و وقار اور تحفظ كے لئے كسي بھي قسم كي قرباني سے دريغ نہيں كريں گے۔