الوقت- پاکستان کے بارے میں کسی قسم کا تجزیہ کرنا ایک مشکل امر ہے اس ملک میں اقتدار کی اتنی تہیں ہیں ہے کہ کوئی حتمی بات کہنا بہت دشوار ہوتا ہے ۔اقتدار کی ان تہوں کا ملک کے سیاسی اور سلامتی پراثر اندار ہونا ایک فطری امر ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اس ملک کے بارے میں کسی قسم کا تجزیہ کرتے وقت فوج اور اسکے ماضی کے بارے میں گہرا علم ہونا ضروری ہے۔
پاکستان میں طاقت کے تین ستون یعنی سیاستدان،مذہبی جماعتیں اور فوج ہیں۔ان میں فوج کا کردار سب سے نمایاں اور مستقل ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اس ملک کا اقتدار اکثر مواقع پر افواج پاکستان کے پاس رہا ہے ۔ اقتدار کے ان ادوار میں مارشل لا اور نام نہاد جمہوری دور بھی شامل ہیں۔پاکستان میں فوج کے نمایاں کردار کی کئی وجوہات ہیں جن میں ہند پاک تعلقات،مسئلہ کشمیر،افغانستان اور پاکستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن کا مسئلہ اور امریکہ سے تعلقات وغیرہ خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔
1؛جبتک کشمیر کا مسئلہ موجود ہے ایک حملہ آور فوج کی موجودگی ضروری ہے۔
2؛افغانستان کے ساتھ جبتک ڈیورنڈ لائن کا مسئلہ حل نہیں ہوتا فوج کی ضرورت ہے اور فوج کو سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے۔
3؛ ملک سے باہر دنیا کی مختلف افواج سے رابطے
امریکہ کے پاکستانی فوج سے براہ راست رابطے ہیں ۔امریکہ بظاہرجمہوریت کا ڈھونڈورا پیٹتا ہے لیکن اس نے پاکستان میں فوجی حکومتوں کی جمہوری حکومتوں سے بڑھ کر حمایت کی ہے۔ امریکہ نے فوج کے زریعے سایسی اور مذہبی گروہوں کو کنٹرول کیا ہے ۔کہا جاتا ہے کہ اگر پاکستانی فوج کی سیاست میں مداخلت کو روکنا ہے تو امریکہ اور پاکستانی فوج کے درمیان رابطوں کو کم کرنا ضروری ہے۔امریکی اور پاکستانی فوج کے درمیان پاکستانی سیاسی نظام میں تبدیلی پر مشورے ہوتے ہیں اور یہیں سے فیصلے بھی صادر کئے جاتے ہیں.ایک ایسی صورت حال میں جب پاکستانی فوج سیاسی،اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں سمیت ہر اہم شعبے میں موثر ہے تو مغربی طاقتیں بھی فوج پر سرمایہ گزاری کو اپنے مفاد میں سمجھتی ہیں۔.پاکستان کی فوج اس وقت بھی اپنی پوری قوت کے ساتھ اپنا من پسند کردار ادا کررہی اور اس ھدف تک پہنچنے کے لئے اس نے مختلف سیاسی اور غیر سیاسی روشوں سے نواز شریف حکومت کو اپنے دباؤ میں رکھا ہوا ہے .یوں بھی خطے کی صورت حال ایسی ہے جس میں کوئی سول حکومت کوئی بڑا قدم اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا،طالبان کی تازہ صورت حال،ملک مین جاری فوجی آپریشن اسکے علاوہ ملک کے اقتصادی مسائل بالخصوص توانائی کا بحران ایسے پیچیدہ مسائل ہیں کہ فوج کی مدد اور حمایت کے بغیر نواز حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔اس صورت حال نے پاکستانی فوج کو پہلے سے بڑھ کر اپناکردار ادا کرنے کا موقع دیا ہے جس سے پاکستانی فوج مکمل استفادہ کررہی ہے