الوقت- سنڈے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ایک اسٹریٹجک فیصلہ کیا ہے جسکے تحت وہ پاکستان سے ایٹمی ہتھیار خریدے گا۔ سنڈے ٹائمز نے اس فیصلے کو مشرق وسطی میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ سے تعبیر کیا ہے۔ماضی میں ریاض نے ایٹمی پروگرام میں پاکستان کے بھر پور مدد کی ہے لہذا اب وہ اس احسان کا بدلہ چاہتا ہے اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی صورت میں اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے درپے ہے۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر سعودی عرب ایٹمی ٹیکنالوجی کے حوالے سے قدم بڑھاتا ہے تر اس سے مصر اور ترکی کو بھی ترغیب ملے گی اور وہ بھی ایٹمی کلب میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے۔
سنڈے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سعودی وزیردفاع کو گذشتہ عرصے میں اپنی ایٹمی تنصیبات میں داخلے کی خفیہ اجازت دی تھی اور اسکے بدلے میں ریاض نے اربوں ڈالر کا تیل سبسڈی پر اسلام آبادکو دیا تھا۔