پاكستان پيپلز پارٹي كے نظرياتي كاركنوں نے پارٹي قيادت سے مايوس ہوكر وركرز كے نام سے نئي پارٹي بنانے كا اعلان كيا ہے ۔لاہور سے موصولہ رپورٹ كے مطابق پيپلز پارٹي كے سابق سينيٹر اور بےنظيربھٹو كے جيالے صفدر عباسي نے آج پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے اعلان كيا ہے كہ وہ پيپلز پارٹي كي قيادت كے غلط فيصلوں اور پارٹي كو نظرياتي نقصان پہنچانے والي قيادت كے رويے سے دلبرداشتہ ہوكر نئي پارٹي كا اعلان كرتے ہيں ان كا كہنا تھا آصف زرداري كي غلط پاليسيوں كي وجہ سے پيپلز پارٹي كا ووٹ روز بروز كم ہورہا ہے اور موجودہ قيادت نے پيپلز پارٹي كا تشخص بھي ختم كرديا ہے ۔صفدر عباسي كو نئي پارٹي كا صدر بنايا گيا ہے ۔