الوقت کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک جمعرات نے صوبائی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہاکہ مرکز چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی بند کرے ،چین کے ساتھ ہونے والے معاہدوں میں برابر کا حصہ دیا جائے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا واپڈ والے خود چور ہیں اور سزا عوام کو دی جا رہی ہے۔ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو 12مئی کو واپڈا کے خلاف پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دیں گے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ پرویز خٹک نے دھرنے کا اعلان ایسے میں کیا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دھرنوں نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا جس کی وجہ سے اہم قومی منصوبوں کو نقصان ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باعث چین کے صدر کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہوا، دھرنوں نے قوم کے قیمتی مہینے ضائع کئے، راولپنڈی اسلام آباد میٹرومنصوبے سمیت متعدد قومی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے۔