الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےوزیراعظم نواز شریف نے آج صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں اس ملک کے پہلے شمسی توانائی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور کراچی میں قیام امن حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں آج پاکستان میں امن قائم ہورہا ہے جہاں دہشت گردی ہورہی تھی اس علاقے کو دھشتگردوں سے پاک صاف کردیا۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں یہ پہلا موقع ہے جب 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ دھرنوں کے باعث چین کے صدر کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہوا، دھرنوں نے قوم کے قیمتی مہینے ضائع کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ملکی تاریخ کیلئے ایک عظیم دن ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ چین کے تعاون سے شمسی توانائی کے 900 میگاواٹ کے پلانٹ نصب ہوں گے۔