الوقت - عراقی فوجیوں نے مغربی موصل میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔
اتوار کو عراقی فوج کے ایک ذرائع نے بتایا کہ تقریبا دس دن پہلے داعش کے دہشت گردوں نے 40 گاڑیوں اور ٹینکوں کے ساتھ شام سے عراقی سرحد میں در اندازی کی کوشش کی۔
داعش کے ان دہشت گردوں نے مغربی موصل کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کی جہاں البغدادی محاصرے میں ہے۔
تکفیری دہشت گردوں نے تلعفر علاقے کا محاصرہ بھی توڑنے کی کوشش کی ہے تاکہ وہاں پھنسے ہوئے دہشت گردوں کو چھڑا سکیں۔
عراقی فوجیوں اور رضاکار فورس نے تکفیری دہشت گردوں کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔