الوقت - خلیج فارس کے عرب ممالک نے مشترکہ طور پر دفاعی میزائل سسٹم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
منگل کو موصولہ رپورٹ کے مطابق، خلیج فارس کے عرب ممالک کے حکام نے اس دفاعی میزائل سسٹم کا نام اتحادی دفاعی نظام رکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیج فارس کے ممالک کے درمیان اس دفاعی نظام کو خریدنے کے لئے مذاکرات اپنے آخری مرحلے میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، یہ دفاعی میزائل سسٹم خلیج فارس کے جنوبی علاقے کے تمام عرب ممالک کی حفاظت کے لئے تعینات کی جائے گی۔
اگرچہ عرب ممالک نے اب تک اس ملک کا نام ظاہر نہیں کیا ہے، جس سے وہ یہ دفاعی سسٹم خریدیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیج فارس کے ممالک اور امریکہ کے درمیان، دفاعی میزائل نظام کے سودے کے بارے میں گفتگو چل رہی ہے۔