الوقت - امریکی شہر شکاگو میں ہونے والی فائرنگ کے واقعہ میں کئی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق شکاگو کی پولیس نے پیر کو بتایا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اس شہر میں ہونے والی مسلح جھڑپوں میں کم از کم 2 افراد ہلاک جبکہ دس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
شکاگو پولیس کے مطابق یہ جھڑپیں غنڈوں اور شر پسندوں کے دو دھڑوں کے درمیان ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ مرنے اور زخمی ہونے والوں میں راہگیر بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2017 کے آغاز سے اب تک شکاگو میں کم از کم 700 افراد گولیوں کا نشانہ بنے ہیں۔ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں آبادی کے مقابلے میں ہتھیاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔