الوقت - شام میں اسرائیلی جنگی طیارے کے مار گرائے جانے کے بعد صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے شام کے ایئر ڈیفینس سسٹم کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
جمعے کو صہیونی حکومت کے چار جنگی طیاروں نے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشرقی حمص کے مضافاتی علاقے تدمر کے راستے میں ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنایا اور جیسے ہی طیاروں کا شام کے ایئر ڈیفینس سسٹم سے سامنا ہوا، سسٹم نے ایک جنگی طیارے کو مار گرایا جس کے بعد باقی طیارے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
شام کے سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک جنگی طیارہ مار گرایا گیا جبکہ دوسرا حملے کا شکار ہوا لیکن فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
اسرائیل کے وزیر جنگ نے اتوار کو دعوی کیا کہ اگر شام کے ایئر ڈیفینس سسٹم نے اسرائیل کے جنگی طیارے کو نشانہ بنایا تو شام کے تمام ایئر ڈیفینس سسٹم کو تباہ کر دیا جائے گا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کی مسلح فوج کے کمانڈر نے اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے پھر ملک کی سرحد کی خلاف ورزی کی اور ملک پر کہیں بھی حملہ کیا تو فوج پوری طاقت کے ساتھ اسرائیل کے حملے کا منہ توڑ جواب دے گی۔
مارچ 2011 میں شام بحران شروع ہوا ہے جب سے صیہونی حکومت دہشت گردوں اور تكفيريوں کی مدد کے لئے شامی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملے کرتی رہتی ہے۔