الوقت - شام میں حزب اللہ لبنان کے ایک کمانڈر شہید ہوگئے۔
باخبر ذرائع نے شام کے جنوب مغربی علاقے قنیطرہ میں لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔
لبنان کے الميادين ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر بدیع جمیل حميہ کے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے سے متعلق شائع ہونے والے خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے شام کے بحران کے آغاز سے اب تک اس ملک میں دہشت گردوں اور تكفيريوں کے خلاف جنگ کی ہے اور حزب اللہ کے مجاہدین تكفيريوں اور دہشت گردوں کے ساتھ میدان جنگ میں شہید ہوتے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کی صبح اسرائیل کے فضائی حملے کو شام کے دفاعی سسٹم کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب اسرائیل نے شام میں ہوائی حملہ کیا ہو، شام کے بحران کے آغاز سے ہی وہ شام کی فوج اور مزاحمتی محاذ کے خلاف تكفيريوں اور دہشت گردوں کو ہوائی کوریج دیتی رہی ہے۔
یہی نہیں شامی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والے تکفیری دہشت گردوں کا علاج بھی اسرائیل کے ہسپتالوں میں ہوتا رہا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اپنے کمانڈر کی شہادت کی تردید کر دی ہے۔