الوقت - ایک عرب یونیورسٹی میں ہوئے سروے سے پتا چلتا ہے کہ عرب ممالک کے تقریبا 90 فیصد عوام صیہونی حکومت کو علاقے کے لئے خطرناک تصور کرتے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اے سی آر پی ایس میں ہونے والے ایک سروے میں پتا چلتا ہے کہ دنیائے عرب کے 90 فیصد افراد اسرائیل کو علاقے اور اپنے ملک کے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہيں۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ عرب ممالک کے عوام صیہونی حکومت کو مشرق وسطی کے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں جبکہ کچھ عرب ممالک نے اس حکومت سے نزدیک ہونے لئے مقابلہ آرائی کر رہے ہیں۔
اے ایس آر پی ایس کی جانب سے ہونے والے سروے میں بتایا گیا ہے کہ عرب ممالک کے 89 فیصد عوام صیہونی حکومت کو علاقائی استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں اور اسی طرح دنیائے عرب میں صیہونی حکومت کے حوالے سے منفی نظریات پائے جاتے ہیں۔
میڈل ایسٹ مانٹیر نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ یہ سروے 840 محققین کی جانب سے کرایا گیا جبکہ اس میں مصر، سعودی عرب، اردن، کویت، عراق، فلسطین، لبنان، سوڈان، الجزائر، ٹیونس، مراکش اور موریتانیہ جیسے 12 ممالک کے 18310 افراد شامل ہوں گے۔
اس سروے میں شامل 81 فیصد لوگوں نے علاقے میں امریکا کی پالیسیوں عدم استحکام کا سبب قرار دیا ہے اور 86 فیصد نے بعض عرب ممالک کی جانب سے صیہونی حکومت کو باضابطہ قبول کرنے پر ان حکومتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عرب ممالک کے 77 فیصد عوام نے جو عرب بادشاہوں اور شاہی حکومت کے زیر سایہ زندگی بسر کر رہے ہیں، ملک میں جمہوریت کے قیام اور ملک میں کئی جماعتوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔