الوقت - ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف ترک حکام کے حالیہ بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ترک حکام کی ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایسے حالات پیدا ہوگئے ہیں کہ وہ ان حالات سے اپنا دامن چھڑانے اور دوسروں کے سر یہ الزامات ڈالنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ علاقائی ممالک کو علاقائی تعاون کے مسئلے کو مکمل طور پر درک کرنا چاہئے اور یہ تعاون اس طرح کے غلط بیانات کے بدلے ہونے چاہئے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری کے بیان کے بارے میں جس میں انہوں نے تہران سے قاہرہ کے رابطے کی تصدیق کی تھی، کہا کہ ایران، شام کے مسئلے میں بین الاقوامی تعاون کے تناظر میں ہمیشہ سے مصر کے رابطے میں رہا اور کوئی نئی گفتگو شروع نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے 2016 میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مصر سے گفتگو ہوئی تھی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ مستقبل میں تہران اور قاہرہ کے تعلقات بہتر ہونے کے امکانات ہیں اور علاقے کے مشترکہ مسائل کے حل کے بارے میں قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔