الوقت - مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے جمعرات کو ایک اجلاس میں اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے ملک کی پارلیمنٹ میں غیر ملکی تعلقات کی کمیٹی کے ارکان کے تہران کے ساتھ رابطے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی جیسی بین الاقوامی تنظیموں کا رکن ہے۔ مصر کے وزیر خارجہ نے اسی طرح ایرانی قوم کے مکمل احترام پر زور دیا اور کہا کہ دونوں فریق کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ قاہرہ، تہران سے ایسی صورت حال میں تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جب مصر اور سعودی عرب کے تعلقات اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
1979 میں مصر نے قاہرہ – تل ابیب امن معاہدہ کیمپ ڈیوڈ پر دستخط کئے تھے جس کے بعد ایران نے مصر سے اپنے تعلقات منقطع کر لئے تھے۔