الوقت - سعودی عرب کی خفیہ سروس کے سربراہ خالد بن علی الحميدان نے اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا ہے۔
فلسطین کی خبر رساں ایجنسی سماء کے مطابق اسرائیل کی خفیہ سروس سے تک دبکا سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کی خفیہ سروس کے سربراہ خالد بن علی الحميدان نے 21 فروری کو خفیہ طریقے سے تل ابیب اور رام اللہ کا سفر کیا ہے۔
اس ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی خفیہ سروس کے سربراہ خالد بن علی الحميدان کے رام اللہ کے دورے کا مقصد فلسطینی گروہ کے ایران سے بڑھتے ہوئے تعلقات کے حوالے سے خبردار کرنا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے 15 فروری کو واشنگٹن میں امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی جس میں مختلف موضوعات کے بارے میں امریکا اسرائیل - عرب مشترکہ اجلاس پر اتفاق ہوا تھا جس کا مقصد ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنا ہے۔