الوقت - فلسطین کی فتح تحریک کی مرکزی کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ ايرانوفوبيا کا مقصد، صیہونی حکومت سے مقابلے کے محاذ سے فرار ہونا ہے۔
عباس زکی نے الميادين ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرب دنیا کی موجودہ صورت حال نے عربوں کو صیہونی حکومت کے خلاف ہر قسم کی منفرد کارروائی انجام دینے سے عاجز کر دیا ہے۔
فتح تحریک کی مرکزی کمیٹی کے رکن نے کہا کہ ایران اور اس ملک کی فوجی اور تکنیکی پیشرفت اور حزب اللہ نے موازنہ اپنے حق میں موڑ لیا ہے، اس کی وجہ سے صیہونی حکومت ہر قسم کی کارروائی سے پہلے اس کا جائزہ لینے پر مجبور ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تہران میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں منعقد ہونے والی کانفرنس، مسئلہ فلسطین کی اصل کامیابی اور اس مسئلے کو زیادہ سے زیادہ عالمی پہلو فراہم کرنا ہے۔
عباس زکی نے کہا کہ جو بھی امریکہ کے ساتھ ہے وہ فلسطین کی خدمت نہیں کر سکتا اور وہ ہماری حمایت نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ خاص طور پر ٹرمپ حکومت نے جو حدود مقرر کی ہیں اس سے ہٹ کر کوئی بھی عرب ملک باضابطہ طور پر فلسطین کو قبول نہیں کر سکتا۔