الوقت - امریکا میں ایک طبی تحقیق میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ویجیٹیبل آئل میں پکنے والے کھانے، دماغی تنزلی یا ڈیمینشیا جیسے مرض کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ویجیٹیبل آئل کا زیادہ استعمال، دماغ میں ڈیمینشیا جیسے مرض کا باعث بننے والے اجزا میں اضافہ کر دیتا ہے۔
یہ تحقیق ماہر غذائیت ڈاکٹر کیتھرین شاناہان نے کی ہے۔
تحقیق میں اس بات پر بھی تاکید کی گئی ہے کہ سبزیوں سے بنا کھانے والا تیل آکسائیڈیٹو اسٹریس کا باعث بنتا ہے اور اس سے دماغی جھلی کو نقصان پہنچتا ہے نیز دماغ میں نقصان دہ مواد جمع ہونے لگتے ہیں ۔
تحقیق کے دوران الزائمر کے شکار افراد کے دماغ کے حصوں کا دیکھ کر اس مواد کے اکھٹا ہونے کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی۔
محققین کا کہنا ہے کہ ویجیٹیبل آئل مریضوں کو دماغی طور پر دھندلاہٹ کا شکار بنا دیتا ہے اور ان کی تھکاوٹ میں اضافہ کر دیتا ہے جس سے آدھے سر کا درد سمیت دیگر امراض جیسے الزائمر یا ڈیمینیشا کے خطرے بڑھ جاتے ہیں ۔