الوقت - ہاليوڈ کے نامور اداکار اور كیليفورنيا کے سابق گورنر نے کہا ہے کہ وہ اب بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا منہ توڑنا چاہتے ہیں ۔
آرنولڈ شوارزنیگر نے کہا ہے کہ وہ اب بھی صدر سے مقابلہ کے فیصلے پر قائم ہیں اور ان کا منہ توڑنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے معاون سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ ٹرمپ سے ملاقات كا وقت لے لے تاکہ میں نیویارک جا کر ان کا منہ میز پر دے ماروں۔
کچھ دن پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ٹویٹس کرکے شوارزنیگر کا مذاق اڑایا تھا اور انہوں نے بھی سات ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے ٹرمپ کے متنازع حکم کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ہمیں دنیا کے سامنے بے وقوف ثابت کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے این بی سی ٹی وی سے نشر ہونے والے شوارزنیگر کے پروگرام پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ كیليفورنيا کے گورنر کے طور پر شوارزنیگر کا کام خراب تھا اور اب وہ ٹی وی کے اینکر بن کر مزید برا کام کر رہے ہیں ۔
ٹرمنیٹر فلم کے مشہور اداکار آرنولڈ شوارزنیگر نے ٹرمپ کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا: ہیلو ٹرمپ! میرے پاس بہت اچھا نظریہ ہے، ذمہ داریوں کے تبادلے کے بارے میں تمہارا کیا کہنا ہے؟ آپ آ کر ٹی وی میں کام کرو کیونکہ تم ٹی آرپی بڑھانے میں ماہر ہو اور میں صدر بن جاتا ہوں تاکہ لوگ رات کو آرام سے سو سکیں۔
واضح رہے کہ 2005 سے 2015 تک ٹرمپ اسی پروگرام کے اینکر تھے جو اس وقت آرنولڈ شوارزنیگر کے پاس ہے۔ 2015 میں میکسیکو کے لوگوں کے خلاف ناخوشگوار تبصرہ کرنے کی وجہ سے انہیں اس پروگرام سے نکال دیا گیا تھا۔