الوقت - مقبوضہ بیت المقدس میں ایک صیہونی انتہا پسند نے ایک فلسطینی بچی کو اپنی گاڑی کے نیچے كچل كر شہید کر دیا ہے۔
پیر کی رات بیت المقدس کے جبل المبكر میں ایک صیہونی انتہا پسند نے 9 سالہ فلسطینی بچی کو کار سے ٹکر مار کر کچل دیا۔
تصادم اتنا شدید تھا کہ بچی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق، ملزم بچی کی جان لے کر آسانی سے جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا اور پولیس کو ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوجی ہوں یا سویلین، عام فلسطینیوں خاص طور پر بچوں اور خواتین کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
2000 کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوجیوں اور صیہونی شہریوں کے ہاتھوں 27 ہزار فلسطینی بچے متاثر ہو چکے ہیں۔