الوقت - اقوام متحدہ میں امریکا کی نئی سفیر ہندوستانی نژاد ہیں اور وہ شروع سے ہی ایران کے ایٹمی معاہدے کی مخالف رہی ہیں۔ اقوام متحدہ میں امریکا کی نئی سفیر نکی ہیلی نے سمانتھا پاور کی جانشین ہوں گی۔ سمانتھا پاور اوبامہ انتظامیہ میں اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر تھیں۔ بدھ کے روزامریکی سینیٹ نے نکی ہیلی صلاحیت کی تائید کی۔
وہ 2011 سے 2017 تک کیرولینا کی مئیر تھیں۔ نکی ہیلی نے ایران اور دنیا کی چھ بڑی طاقتوں کے درمیان جاری ایٹمی مذاکرات کے وقت مذاکرات اور ممکنہ ایٹمی سمجھوتے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔ وہ اور ان کے ساتھ 14 میئر نے ایک کھلے خط میں جے سی پی او اے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سمجھوتے کے بعد بھی ایران کے خلاف صوبائی پابندیاں عائد رہے گئیں۔
امریکا کی نئی سفیر نے سینیٹ میں اپنی صلاحیت کے لئے منعقد جلسے میں جے سی پی او اے کو بہت بڑی غلطی قرار دیا اور اسے ناامیدی سے تعبیر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سمجھوتہ خطرے کا سبب بنا ہے اسی لئے اس میں اصلاح کی ضرورت ہے۔
نکی نے اسی اجلاس میں اس سوال کے بارے میں کہ کیا وہ ایران کے ایٹمی معاہدے سے امریکا کے یکطرفہ نکلنے پر وہ موافقت کرتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سب سے مفید قدم یہ ہے کہ واشنگٹن، ایران کی اطاعت کو قبول کرنے کا جائزہ لینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کو سنجیدگی سے جاری کرنا چاہئے۔