الوقت - امریکا کے گلوپ مرکز کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق 55 فیصد امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ صدر مملکت کی حیثیت سے ڈونلڈ ٹرمپ کا ذرہ برابر بھی احترام نہیں کرتے۔
گلوپ تحقیقاتی مرکز نے سروے کے کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب سے پہلے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی محبوبیت اپنی سب سے کم سطح پر ہے۔ سروے کے مطابق 55 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی حیثیت سے وہ ڈونلڈ ٹرمپ کا احترام نہیں کرتے۔ مذکورہ سروے میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی تاریخ میں کسی صدر کی اتنی کم محبوبیت عدیم المثال ہے۔
اسی جیسے ایک سروے میں جو جنوری 2009 میں کرایا گیا تھا، پتا چلا تھا کہ وائٹ ہاوس میں داخل ہونے سے پہلے اوباما کی محبوبیت 78 فیصد تھی جبکہ جورج بوش اور بل کلنٹن کی محبوبیت 66 فیصد تھی۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ موجودہ وقت میں صرف 40 فیصد امریکی ہی امریکا کے 45ویں صدر کو پسند کرتے ہیں۔ گلوپ مرکز کے سروے میں امریکا کے 55 فیصد لوگوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ ملک کے صدر کی حیثیت سے ٹرمپ کا احترام نہیں کرتے۔ گلوپ نے اپنے سروے میں بتایا کہ 2009 میں اوباما کے مخالفین 18 فیصد تھے جبکہ جارج بوش اور کلنٹن کے بالترتیب 36 اور 26 فیصد مخالف تھے۔
مرکز نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ امریکی عوام میں ٹرمپ کی محبوبیت کی سطح، انتخابات میں کامیابی کے ایک ہفتے پہلے تک سب سے زیادہ یعنی 34 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ انتخاباتی مہم کے دوران ان کی محبوبیت کبھی بھی 38 سے زیادہ نہیں ہوئی۔