الوقت - صیہونی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ائیرپورٹ پر فضائی حملہ کیا۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دمشق ہوائی اڈے پر صیہونی جنگی طیاروں کے فضائی حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور ایمبولینس، فائر فائٹرز اور امدادی ٹیمیں دمشق ائیرپورٹ پر پہنچ گئی ۔
شام کے بحران کے آغاز سے اب تک دہشت گردوں کی حمایت کرنے کے لئے صیہونی فوج کئی بار شام کے مختلف علاقوں کو ہدف بنا چکی ہے۔
شام کے صدر بشار اسد کے مطابق اس ملک کے بحران میں صیہونی فوج بالخصوص فضائیہ دہشت گردوں کا کردار ادا کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ 2011 میں بحران شام کا آغاز ہوا تھا اور اس کا بنیادی مقصد شام کے صدر بشار اسد کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنا تھا اور سعودی عرب، امریکا اور اس کے اتحادی وسیع پیمانے پر دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔