الوقت - امریکا کے فلوریڈا ائیرپورٹ پر فائرنگ کرنے والے نے اس سے پہلے ایف بی آئی سے کہا تھا کہ ملک کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اسے داعش کی صف میں شامل ہونے پر مجبور کر رہی تھی۔
26 سالہ مسلح شخص اسٹبن سنٹیاگو نے فائرنگ کرکے فلوریڈا میں فورٹ لاڈرڈیل ہالیوڈ انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر حملہ کرکے پانچ افراد کو ہلاک اور 12 کو زخمی کر دیا تھا۔ حملہ آور نے دعوی کیا ہے کہ سی آئی اے اسے داعش کی صف میں شامل ہونے پر مجبور کر رہی تھی۔
این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حملہ آور نے اس سے پہلے صوبہ الاسکا کے انکوریچ شہر میں ایف بی آئی کے دفتر میں جا کر اس موضوع کی شکایت کی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ حکومت نے اس کے ذہن پر کٹرول کر لیا ہے اور اسے داعش کا ویڈیو دیکھنے پر مجبور کر رہی ہے۔
سیکورٹی اہلکاروں نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ وہ نفسیاتی مریض ہے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی انتشار کا شکار ہے اور اس کا ذہنی توازن خراب ہوچکا ہے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سنٹیاگو ہی حملہ آور تھا اور یہ کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں ہے۔
سنٹیاگو کے اہل خانہ نے بھی اس کے مریض ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سب سے پہلے امریکی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ وہ کینیڈا کی پرواز سے فورٹ لاڈرڈیل ہالیوڈ انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر اترا تھا، اس کے باوجود کینیڈا نے اس دعوے کی تردید کر دی تھی۔