الوقت - امریکی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے کہا ہے کہ ایران، روس اور شام، مشرق وسطی میں امریکی استعمار کے مفاد کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ اسٹیفن لینڈ مین نے ایک گفتگو میں کہا کہ 11 ستمبر کے واقعے کے بعد مغربی ممالک میں کوئی بھی سنجیدہ دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ خوف و ہراس کا ماحول بنا کر دنیا میں ہر جگہ پر عوامی حمایت حاصل کی جا سکتی ہے۔ اسٹیفن لینڈ مین کا کہنا تھا کہ یہ موضوع امریکا اور یورپ میں تیزی سے وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ میں نے 11 ستمبر کے واقعے کے بعد کسی بھی مغربی ملک میں سنجیدہ دہشت گردانہ حملہ نہیں دیکھا۔ اس کے بارے میں تمام رپورٹیں غلط ثابت ہوئیں اور یہ غلط فہمی کا نتیجہ تھے۔ میں نے اس حوالے سے بہت کچھ لکھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ برلین کا واقعہ اور ترکی میں روسی سفیر کا قتل دونوں ہی میری نظر میں دنوں ہی غلط فہمی کا نتجہ تھے۔
انہوں نے امریکا کی مخاصمانہ پالیسیوں میں مغربی ممالک کی مشارکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین، شام کے خلاف جنگوں سمیت امریکا کی تمام استعماری جنگوں میں واشنگٹن کے ساتھ ہے اور موجودہ وقت میں پناہ گزینوں کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں کہ جس کا سبب وہ خود ہی تھے۔ انہوں نے اپنے دعووں کو ثابت کرنے کے لئے جھوٹے دہشت گردانہ حملوں کا پرچم بلند کیا، جیسے حالیہ دنوں میں برلین کا واقعہ اور انقرہ کا واقعہ۔ ان مسائل کے پشت پردہ کچھ اور ہی معاملے ہیں۔