صدیوں سے شہد کا استعمال ہوتا آیا ہے۔ مشہور ہے کہ شہد 70 بیماریوں کا علاج ہے۔ ہم آپ کو شہد اور دار چینی کے استعمال کے فوائد بتانے جا رہے ہیں :
بڑھاپے کی روک تھام :
جسم میں مضر اجزاء یا آکسائیڈنٹس خلیات اور ٹشوز کو نقصان پہنچاتے ہیں، جس کے نتیجے میں قبل از وقت بڑھاپے اور دیگر امراض کا خطرہ بڑھا جاتا ہے، شہد متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، گہرے رنگ کا شہد ان اجزاء کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جبکہ دارچینی میں فولی فینول نامی اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں۔
دل کی صحت میں بہتری :
شہد اور دارچینی کا استعمال خون کی شریانوں کے امراض کی روک تھام بھی کرتے ہیں جو کہ دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ شہد کا استعمال دل کی جانب دوران خون کو بڑھاتا ہے۔ اسی طرح دار چینی کا استعمال جسم کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔ ناشتے میں ایک چمچ شہد میں کچھ مقدار میں دارچینی کا روزانہ استعمال دل کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔
بیکٹریا کے انفیکشن کے خلاف جدوجہد :
شہد اور دارچینی دونوں بیکٹریا کش اثرات رکھتے ہیں، تو آپ ان دونوں کے امتزاج کو استعمال کرکے نہ صرف نزلہ زکام سے بچ سکتے ہیں بلکہ دیگر انفیکشنز جیسے گردوں یا مثانے کو بھی دور رکھ سکتے ہیں۔
جسمانی وزن میں کمی :
شہد اور دارچینی جسمانی وزن میں کمی لانے والی اشیاء نہیں مگر یہ جسمانی وزن کو تیزی سے کم کرنے میں مدد ضرور دیتے ہیں۔ دارچینی بلڈ شوگر کی سطح میں کمی اور انسولین کی حساسیت کو کم کرتی ہے۔ اس کے لیے روزانہ ایک گلاس پانی میں چائے کا چمچ شہد اور آدھا چمچ دارچینی ملا کر ناشتے سے آدھے گھنٹے پہلے یا رات کو سونے سے آدھے گھنٹے پہلے پی لیں۔
بلڈ شوگر میں کمی :
ہائی بلڈ شوگر ذیابیطس سمیت متعدد امراض کا بنتا ہے، مگر شہد اور دارچینی اس کے لیے مفید ہیں۔ تحقیق کے مطابق شہد میں پانی کی مقدار صرف 17 فیصد ہوتی ہے جبکہ دیگر اجزاء بھی جسم میں آسانی سے جذب ہوجاتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ دارچینی کا استعمال بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے تاہم اسے دوا کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔