الوقت - ایران کے ریڈ کریسنٹ یا ہلال احمر ادارے کے سربراہ نے ایران کی جانب سے شام کو 75 ٹن دواؤں اور انسان دوستانہ امدان کی اطلاع دی ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ہلال احمر ادارے کے سربراہ مرتضی سلیمی نے ایران کی جانب سے شام کی حکومت کو 75 ٹن امدادی اشیاء کی کھیپ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کھیپ میں 400 کیمپ، 4 ہزار کمبل، 400 برتن کے سیٹ، 400 پکنی گیس، 30 ٹن چاول اور 800 موکیٹ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس امدادی کھیپ میں 5 ٹن دواؤیں بھی ہیں جو حلب روانہ کی گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ انسان دوستانہ امداد شامی حکومت کی ہماہنگی سے تیزی سے دمشق پہنچ گئی اور شامی حکومت کے حوالے کر دی گئی۔
ایران کے ریڈ کریسنٹ ادارے کے سبراہ نے کہا کہ شام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی دوسری کھیپ بھی تیار ہے اور جیسے ہی شامی حکومت سے ضروری ہماہنگی ہو جائے گی، اسے بھی دمشق حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ہلال احمر کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کو ایران کے صدر مملک ڈاکٹر حسن روحانی اور شام کے صدر بشار اسد کے درمیان ٹیلیفونی گفتگو میں شامی حکومت کی انسان دوستانہ امداد کے لئے ہماہنگی ہوئی تھی جس کے بعد انسان دوستانہ امداد کی یہ کھیپ، شام روانہ کر دی گئی۔