الوقت - روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرقی حلب میں باقی رہنے والوں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔
تسنیم نیوز ایجنسی نے الجزیرہ ٹی وی چینل سے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ حلب میں جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ کا منصوبہ غیر تعمیری ہے۔ انہوں نے تاکید کی ہے کہ مشرقی حلب سے نکلنے سے انکار کرنے والا ہر گروہ دہشت گرد ہے اور اس کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔
روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرقی حلب میں باقی رہنے والے مسلح گروہوں کے مقابلے میں ہم شام کی فوج کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے اسی کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ حلب سے دہشت گردوں کے انخلاء کے لئے امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حلب کا مشرقی علاقے کا 70 فیصد سے زیادہ علاقہ فوج نے دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزاد کر لیا ہے اور اس طرح دہشت گرد فوج کے محاصرے میں آگئے ہیں۔ مشرقی حلب میں موجود دہشت گرد علاقے سے عام شہیوں کو نکلنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں اور ان کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔