:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

مشرقی حلب کی آزادی کے لئے فوج آمادہ، دہشت گردوں میں خوف و ہراس

Friday 2 December 2016
مشرقی حلب کی آزادی کے لئے فوج آمادہ، دہشت گردوں میں خوف و ہراس

الوقت - حلب میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ جاری اور فوج پورے حلب پر قبضے کے لئے بڑے آپریشن کا آغاز کرنے والی ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق، شام کی فوج اور اس کے اتحادیوں نے الحلوانیہ کے "السکن الشباب" نامی علاقے کو دہشت گردوں کو چنگل سے آزاد کرا لیا ہے۔

فوج اور عوامی رضاکار فورس نے عوام کے جانوں کی حفاظت کرتے ہوئے حلب کے مشرقی علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنا شروع کر دیا ہے۔

حلب کے مشرقی علاقوں میں فوج کے وسیع آپریشن کے آغاز کے مد نظر ہزاروں کی تعداد میں عام شہریوں کو محفوظ  مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد اور ضرورت کی اشیاء  بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقے سے فرار ہونے والوں میں زیادہ ترخواتین اور بچے شامل ہیں۔

دوسری جانب شام کی فوج نے ایک بیان جاری کرکے حلب کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

شام کی مسلح افواج کی آپریشنل کمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلب کے مشرقی علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرانے کا وقت قریب آ گیا ہے۔ فوج کے بیان میں آیا ہے کہ شامی فوج اور اس کے اتحادی، حلب کے مشرقی علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرانے کے اپنے عزم پر قائم ہیں اور ان کا عزم متاثر نہیں ہو گا۔

فوج کے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ دہشت گردوں کو مدد پہنچائے جانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی اور اس قسم کے کسی بھی اقدام کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔

شامی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ مجرموں، دہشت گردوں، ان کے حامیوں اور صیہونیوں کا کوئی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اور حلب کے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہرگز چھوڑا نہیں جا سکتا۔

ٹیگ :

شام حلب مشرق دہشت گرد آزاد سلسلہ کامیابی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے