الوقت - اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کی فضائی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں ایک بار پھر بمباری کی ہے۔ یہ حملہ دارالحکومت دمشق کے قریب شامی فوج کے ٹھکانوں پر کیا گیا۔
اطلاع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے قریب الصبورہ کے علاقے میں بدھ کی صبح فوج کے ہتھیار ڈپو پر حملہ کیا۔ اسی طرح اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق - بیروت ہائی وے پر بھی بمباری کی جہاں بہت سی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
بحران شام کے آغاز کے بعد سے اسرائیل جنگی طیاروں نے کئی بار دہشت گردوں کی مدد سے شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں اور جولان کے پہاڑی علاقے پر بھی متعدد بار حملے ہوئے ہیں۔
شام کی حکومت نے بارہا اسرائیل کی جارحیتوں پر اعتراض کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون اور سیکورٹی کونسل کے سربراہ کو خط لگھے ہیں۔