الوقت - مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے کہا ہے کہ قاہرہ، بین الاقوامی سطح پر ریاض کی مرضی کے مطابق عمل نہيں کرے گا۔
لبنانی اخبار السفير نے اتوار کو مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کے حوالے سے لکھا ہے کہ بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر قاہرہ، سعودی عرب کی پیروی نہیں کرے گا۔
اخبار السفیر نے مصری صدر کے دفتر کے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عبد الفتاح السیسی نے حالیہ دنوں میں کویت کے بادشاہ صباح احمد جابر الصباح سے ملاقات میں، سعودی عرب اور مصر کے درمیان دو جزیروں کے مالكانہ حق کے سلسلے میں پائے جانے والے اختلافات کے بارے میں مصری حکام پر دباؤ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
مصری صدر نے کہا کہ ریاض کو علاقائی اور بین الاقوامی سیاست کے بارے میں کچھ لوگوں کے مختلف مواقف کا احترام کرنا چاہئے کیونکہ مصر کوئی چھوٹا ملک نہیں ہے جو سعودی عرب کی خواہش کی پیروی کرے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور مصر کے درمیان اختلافات کھل کر اس وقت کھل کر سامنے آ گئے جب شام کے بارے میں سلامتی کونسل میں قاہرہ نے روس کے مسودے کی حمایت کی تھی ۔