:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

امریکا میں انتخابات کے خلاف ہلیری کے حامیوں کا پرتشدد مظاہرہ

Wednesday 9 November 2016
امریکا میں انتخابات کے خلاف ہلیری کے حامیوں کا پرتشدد مظاہرہ

الوقت - امریکا اور مغربی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکا کے کجھ شہروں اور یونیورسٹیوں میں ہلیری کلنٹن کے حامیوں نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پر تشدد مظاہرے کئے اور کئی مقامات پر آگ لگا دی۔

گارڈین نے امریکا کے کچھ علاقوں میں ٹرمپ کے خلاف ہونے والے مظاہرے کی رپورٹ دی ہے۔ یہ مظاہرے اوکلنڈ، لاس انجلس، پورٹ لینڈ اور نیویارک میں مظاہرے ہوئے۔ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آتے ہی اس ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں نے مظاہرہ کیا اور امریکی پرچم کو نذر آتش کر دیا۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی فتح کے بعد ہلیری کلنٹن کے سیکڑوں حامیوں نے اپنی ناکام امیدوار کی حمایت میں کیلیفورنیا ریاست اور اوریگون میں سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا اور امریکی پرچم کو نذر آتش کر دیا۔

امریکہ سے موصولہ خبروں کے مطابق ٹرمپ کی کامیابی سے ناراض لوگ امریکا کی مختلف ریاستوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور نعرے بازی کے ساتھ کئی مقامات پر انہوں نے آگ زنی کی۔ اس رپورٹ کے مطابق سماجی چینلوں پر شائع ہونے والی کچھ تصاویر میں سیکڑوں لوگ سڑکوں پر رکھے كوڑے دانوں کو آگ لگا رہے ہیں۔

اسی طرح اوریگون اور کیلیفورنیا ریاستوں کی یونیورسٹیوں کے طلباء بھی ٹرمپ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ ساتھ ہی پورٹ لینڈ میں بھی سیکڑوں لوگوں نے ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کیا اور امریکی پرچم کو آگ لگا دی۔
اسی درمیان واشنگٹن سے موصولہ خبروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن دونوں کے حامیوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہو کر اور ایک دوسرے کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور پھر دونوں امیدواروں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ حامیوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ہے کہ امریکا کا صدارتی انتخابات 8 نومبر کو منعقد ہوا تھا۔ 9 نومبر بدھ کو آئے نتائج امریکی میڈیا کی توقعات کے برعکس تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو امریکا کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

 

ٹیگ :

امریکا انتخابات مظاہرہ

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے