الوقت - اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سیکورٹی کونسل میں مستقل ارکان میں اضافے کی مخالفت کی ہے۔
انہوں نے یہ بات جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل میں اصلاحات سے متعلق اجلاس سے خطاب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کا مخالف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک سیکورٹی کونسل میں غیرمستقل ارکان کی تعداد بڑھانے کا حامی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ غیرمستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے سلامتی کونسل کا طرزعمل مزید جمہوری، قابل احتساب، شفاف اور مزید موثرہوگا۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ سیکورٹی کونسل اصلاحات میں رکاوٹ کی وجہ کچھ ریاستوں کا غیرمساویانہ رویہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی کونسل کے مستقل ارکان کی وجہ سے پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے اور ایسے میں ارکان کے مزید اضافے سے عالمی ادارے کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔