الوقت - امریکا میں صدارتی عہدے کے ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کے اس فیصلے کو نامناسب قرار دیا ہے جس میں ایف بی آئی نے ہلیری کلنٹن کو ای میل معاملے میں کلین چٹ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسے نئی تحقیقات میں کلنٹن کے خلاف کسی طرح کا کوئی مجرمانہ ثبوت نہیں ملا ہے۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز كومی نے کہا کہ ای میل کے سلسلے میں ہلیری کلنٹن پر مجرمانہ معاملہ عائد نہیں ہوتا۔
ایف بی آئی کے اس اعلان سے ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو سیاسی فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ ایف بی آئی کے اس اعلان کی ڈونالڈ ٹرمپ نے تنقید کی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کے لئے اتنے کم وقت میں 6 لاکھ 50 ہزار ای میل کی تحقیقات کرنا ناممکن ہے۔
کلنٹن پر الزام ہے کہ 2009 سے 2013 کے دوران وزارت خارجہ کے عہدے پر رہنے کے دوران انہوں نے ذاتی ای میل سرور کا استعمال کیا تھا۔
اس سے پہلے ایف بی آئی کی جانب سے ای میل کے کیس کی دوبارہ تحقیق کے اعلان سے ٹرمپ بہت خوش تھے اور انہیں اس کا فائدہ بھی ہوا تھا۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن مجرم ہیں، وہ یہ جانتی ہیں۔ ایف بی آئی بھی اسے جانتی ہیں۔ یہ مکمل طور پر بدعنوان نظام ہے۔