الوقت - عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں کئی افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
سومريہ نیوز ایجنسی کے مطابق، خود کش بم کا یہ دھماکہ مرکزی بغداد کے القادسيہ علاقے میں ہوا جس میں کم از کم چھ افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔
کچھ خبروں میں کہا گیا ہے کہ خود کش بم کا دھماکہ جلوس عزاء میں شامل عزاداروں کے درمیان ہوا ہے۔
اس سے پہلے سنیچر کو بھی ایک خودکش حملہ آور نے بغداد کے شعب علاقے میں مجلس عزاء کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس 35 عزادار شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
دہشت گرد گروہ داعش نے ہفتہ اور اتوار کے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عراق میں فوج اور رضاکار فورس سے مقابلے میں دہشت گرد گروہ داعش کی ذلت آمیز شکست کے بعد داعش عام لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔